Take a fresh look at your lifestyle.

ڈپٹی سپیکر رولنگ کا معاملہ، حمزہ شہباز بطور ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کام کریں گے، سپریم کورٹ کا مختصر فیصلہ

0 22

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نےڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کے یکم جولائی کا وزیراعلیٰ کا سٹیٹس بحال کر دیا اور مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ حمزہ شہباز پیر کے روز تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ فرائض انجام دیں گے ،کیس کی سماعت پیر کے روز اسلام آباد میں ہو گی ، تمام فریقین کے وکلاء کو سنیں گے اور پھر فیصلہ سنایا جائے گا، ڈپٹی سپیکر کے وکیل کی جانب سے بھی جواب جمع کروانے کیلئے وقت مانگا گیا۔

عدالت نے فیصلے میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے اختیارات 25 جولائی تک استعمال کرنے سے روک دیا ہےاور انہیں رسمی اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،حمزہ شہباز پیر تک صرف روٹین کے امور انجام دیں گے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں دیکھا جائے کہ اگر پارٹی صدر کی ہی بات ماننی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پارٹی میں آمریت قائم کر دی گئی ہے، ہم وہ خط دیکھنا چاہتے جو خط ڈپٹی سپیکر کو شجاعت حسین کی جانب سے بھیجا گیا تھا ۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دورا ن ریمارکس دیئے کہ صوبے کو گورننس کے بغیر نہیں چھوڑ سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.