Take a fresh look at your lifestyle.

” جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا” صدر مملکت کا نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

0 21

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا "پاکستان کو ایسی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی اور سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی امنگوں اور امیدوں کی عکاسی کرے۔ ”

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ اللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔ آمین۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.